ریاض،8فروری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی نے عوامی، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے تمام کارکنوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور کام کی جگہ پر صحت کی ہدایات اور جسمانی دوری کا اطلاق کرنے پر زور دیا ہے۔
وزارت افرادی قوت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وبا پرقابو پانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے دفتری امور گھر سے انجام دینے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنائیں تاکہ ماحول کو وبا سے بچایا جا سکے۔
وزارت نے اجتماعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے، جسمانی دوری کے اطلاق، ماسک پہننے، مصافحہ نہ کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے اور ورچوئل اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا ہے۔
بیان میں سروسز کے حصول کے لیے الیکٹرانک چینلز کے استعمال کو یقینی بنانے اور کام کی جگہوں پر سینی ٹائرز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔